پنجاب بھر میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ
اتوار 25 اگست 2019 17:15
(جاری ہے)
اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرایکسائز راولپنڈی سہیل شہزاد نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کو 31اگست تک اپنے ذمہ واجب الاداء ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10فی صد رعائت کا اعلان کر رکھا ہے اس لیے ٹوکن ٹیکس نادہندگان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے واجبات بروقت ادا کریں ۔
سہیل شہزاد نے کہاکہ رعائتی مہلت سے فائدہ نہ اٹھانے والے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی ،ٹوکن ٹیکس نادہندگان خصوصاً کمرشل گاڑیوں کو جرمانے عائد کیے جائیں گے اور ڈیفالٹرز کی گاڑیوں کی بندش کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ 31اگست کے بعد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیاں بند کردی جائیں گی اور ان پر 100فی صد جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایاکہ ٹوکن ٹیکس کی رعائتی ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے خصوصی کائونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں اس لیے جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے بتایاکہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری سہیل ارشد کی ہدایات پر اہداف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ۔اس ضمن میں ایم آر اے ون ملک امجد اعوان ،ایم آر اے ٹو سہیل صابر کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں ریونیو اہداف کے حصول میں موٹر برانچ راولپنڈی کی شاندار کارکردگی رہی ۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.