دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل
دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 25 اگست 2019
23:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی تمام عملہ محفوظ رہا ہے۔ واضح رہے آج افغانستان کے شہرجلال آباد میں پاکستان سفارتخانے کے باہر دہشتگرد دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی سفارتخانے کو دہشتگرد حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ جلال آباد میں پاکستان سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان پولیس چیف نے دھماکے میں 4 زخمیو ں کی تصدیق کی ہے۔ دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ جبکہ دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم فی الحال کسی دہشتگرد حملے کی کسی دہشتگرد تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم دہشتگرد حملے کی تحقیقات سے معلوم ہوگا کہ دھماکے میں استعمال ہونے مواد کا تعلق کس تنظیم یا پاکستان دشمن عناصر سے ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی
-
سڑکوں پر پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، ہم کوئی اسلحہ لے کر نہیں نکل رہے، سلمان اکرم راجا
-
کراچی میں ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات
-
وزیراعلی بلوچستان کی مستونگ میں مبینہ تیزاب گردی کے واقعے میں متاثر ہونے والی خاتون بی بی لائبہ زوجہ کلیم اللہ کے علاج معالجے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت
-
ّعوامی خدمات میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے پر زور، اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس
-
نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا
-
سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
-
ڈیجیٹل اثاثہ جات پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں،بلال بن ثاقب
-
تنخواہ دارطبقہ کیلئے ریلیف،مختلف ٹیکس سلیبزمیں ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی،9 فیصد سرچارج بھی ختم، ایف بی آر کا وضاحتی بیان جاری
-
زمین منسوخی سے قبل نوٹس اور سماعت کا موقع دینا لازم ہے، سپریم کورٹ
-
پاکستان میں 37 کمپنیاں موبائل فونز بنا رہی ہیں، ابتک 3.5 کروڑ فون بنالیے، قائمہ کمیٹی آئی ٹی و ٹیلی کام
-
سپریم کورٹ،قتل کے ملزم کی عمر قید کیخلاف ایپل، وکیل کی عدم تیاری پر سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.