جارجین شخص نے صرف ایک انگلی سے 200 ٹن وزنی کشتی کو کھینچ لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 اگست 2019 23:58

جارجین شخص نے صرف ایک انگلی سے 200 ٹن وزنی  کشتی کو کھینچ لیا

ایک جارجین شخص نے صرف ایک انگلی سے  کشتی کو کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ اس شخص نے صرف ایک انگلی سے 220 ٹن وزنی  کشتی  کو 16 فٹ  تک کھینچا۔

(جاری ہے)


اتوار کو ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں جیورجی روسٹوماشوی  کو اپنی درمیانی انگلی سے رسی سے بندھی 220 ٹن وزنی  ایک ٹگ بوٹ کو  کھینچتے دکھایا گیاہے۔
انہوں نے اس ٹگ بوٹ کو ساحل کی طرف 16 فٹ تک کھینچا۔جارجین ریکارڈ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایک انگلی سے  سب سے بھاری کشتی کھینچنے کا  یہ نیشنل ریکارڈ ہے۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انہوں اس ریکارڈ کے ثبوت گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بھی بھجوائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :