مکئی کے ایک پودے پر 28 بھٹے۔نیا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 29 اگست 2019 23:52

مکئی کے ایک پودے پر 28 بھٹے۔نیا عالمی ریکارڈ

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے صحن میں مکئی کا ایک پودا لگایا، جس پر اب 28 بھٹے یا سٹے  لگے ہیں۔ مکئی کے ایک پودے پر اتنی زیادہ تعداد میں بھٹے لگنے پر اس  پودے  کا اندراج گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کیا جا سکتا ہے۔
ڈیپلفورڈ کے میٹ جیکویلی  کا کہنا ہے کہ جب اُن کے مکئی کے پودے پر بھٹوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی تو وہ حیران رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کسی پودے پر اتنے زیادہ بھٹے نہیں دیکھے تھے۔

(جاری ہے)


میٹ نے بتایا کہ انہوں نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ دیکھی تو انہیں معلوم ہوا کہ ایک پودے پر زیادہ سے زیادہ بھٹوں کاریکارڈ 2009 میں سوئیڈسبرگ، آئیوا میں بنایا گیا تھا،جہاں ایک پودے پر 16 بھٹے لگے تھے۔
میٹ کا کہنا ہے کہ وہ ٹماٹر اور دوسرے پودے اگاتے رہتے ہیں لیکن وہ کسان نہیں ہیں۔ مکئی کا پودا بھی انہوں نے ریکارڈ بنانے کے لیے نہیں لگایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پرندوں اور دوسرے جانوروں کو کھانا کھلاتے ہیں، یہ جانور ان کے صحن میں بیج بکھیر دیتےہیں۔ انہوں نےمکئی کے پودوں کی کاشت کا ذمہ دار بھی جانوروں کو ہی ٹھہرایا۔

متعلقہ عنوان :