یورپ میں خسرہ تیزی سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں یوکرائن، قزاقستان،جارجیا اور روس ہیں،بیان

جمعہ 30 اگست 2019 12:09

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2019ء) عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او)نے کہاہے کہ یورپ میں خسرے کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہاکہ اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران یورپی براعظم میں خسرے کے تقریباً نوے ہزار واقعات سامنے آئے۔

(جاری ہے)

اس ادارے نے مزید بتایا کہ 2018ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ تعداد دو گنا تھی۔ ساتھ ہی اس پیش رفت کے بعد برطانیہ، البانیہ، چیک جمہوریہ اور یونان کی خسرے سے پاک ممالک کی حیثیت بھی ختم ہو گئی ہے۔ اس مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں یوکرائن، قزاقستان،جارجیا اور روس ہیں۔ خسرے کے نوے ہزار میں سے اٹھہتر فیصد کیسز انہی ممالک میں دیکھنے میں آئے۔