دوران پرواز پائلٹ کے بے ہوش ہونے پر طالب علم نے طیارے کوبحفاظت اتار لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 31 اگست 2019 21:05

دوران پرواز پائلٹ کے بے ہوش ہونے پر طالب علم  نے طیارے  کوبحفاظت اتار ..

پرتھ، آسٹریلیا میں  ایک چھوٹے طیارے اور کنٹرول ٹاور میں  اس وقت ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی جب پائلٹ یکدم بے ہوش ہوگیا، جس کے بعد پائلٹ کے ساتھ موجود طالب علم پائلٹ نے  کنٹرول ٹاور کی مدد سے طیارے کوبحفاظت جانڈاکوٹ ائیر پورٹ پر اتار لیا۔
نائن نیوز کی رپورٹ کے مطابق  سیسنا 206 طیارے کی پرواز کے  دوران انسٹرکٹر کے بے ہوش ہونے کی وجہ سے ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی۔

(جاری ہے)

    جس کے بعد طالب علم پائلٹ نے  طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ طالب علم پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے  طیارے کو بحفاظت ائیر پورٹ پر اتار لیا،جہاں رن وے پر ہنگامی عملہ اُن کا انتظار کر رہا تھا۔طالب علم پائلٹ کے جہاز کو کامیابی سے اتارنے پر ہنگامی عملے اور کنٹرول ٹاور کے عملے نے خوشی کا اظہار کیا۔
طیارے کے اترنے کے بعد ہنگامی عملے نے  انہیں  رن وے پر ہی طبی امداد فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :