سکائی سائیکل۔ جاپان میں پیڈل سے چلنے والی انوکھی رولر کوسٹر

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 31 اگست 2019 23:59

سکائی سائیکل۔ جاپان میں پیڈل سے چلنے والی انوکھی رولر کوسٹر

زیادہ تر رولر کوسٹر رفتار،  تنگ موڑ اور ڈھلوانوں پر انحصار کرتی ہیں۔ لیکن جاپان کے شہر اوکایاما  میں ایک انوکھی رولر کوسٹر بھی ہے۔ سکائی سائیکل نامی اس رولر کوسٹر کو سائیکل کی طرح پیڈل سے چلایا جاتا ہے۔کم رفتار پر اتنی  اونچائی  کی یہ سواری اپنے سواروں کو بہت زیادہ خوفزدہ کردیتی ہے۔
یہ رولر کوسٹر واشوزان ہائی لینڈ  کے  پارک میں بنائی گئی ہے۔

سکائی سائیکل دنیا کی سب سے سست رفتار رولر کوسٹر ہے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سائیکل جتنی تیز پیڈل چلائیں اتنی تیز ہی چلتی ہے لیکن  پھر بھی کافی سست محسوس ہوتی ہے۔ سکائی سائیکل کے ٹریک میں کوئی ڈھلوان نہیں ہے لیکن یہ پھر بھی لوگوں کو خوفزدہ کر دیتی ہے۔
یہ غیر معمولی رولر کوسٹر چند سال پہلے اس وقت مقبول ہوئی جب ایک جوڑے نے یہاں رولر کوسٹر کے ٹریک کی ویڈیو بنائی۔ اس ویڈیو میں ٹریک پر پینٹ نہیں ہوا تھا اور یہ کئی جگہوں سے زنگ آلود تھا۔ اب یہ ٹریک بہت بہتر حالت میں ہے لیکن اس کی سواری کافی خوفناک ہے۔
عام طور پر سکائی سائیکل کی سواری مکمل ہونے میں 3 منٹ لگتے ہیں لیکن ایسے لگتا ہے جیسے ساری زندگی گزر گئی ہو۔

متعلقہ عنوان :