بھارت نے را کے سپیشل سیکرٹری کو بارڈر سیکورٹی فورس کا سربراہ مقر رکردیا

اتوار 1 ستمبر 2019 10:10

بھارت نے را کے سپیشل سیکرٹری کو بارڈر سیکورٹی فورس کا سربراہ مقر رکردیا
نئی دہلی ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے نے را کے سپیشل سیکرٹری ویوک جوہری کو بارڈر سیکورٹی فورس کا سربراہ مقر رکردیا ہے،انہیں رجنی کانت مشرا کے ریٹائر ہونے کے بعد ان کی جگہ ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہری مدھیہ پردیش کے علاقوں پنا، بھنڈ، ہوشنگ آباد، رتلام اور جبل پور میں پولس سپرنٹنڈنٹ رہ چکے ہیں۔را کے اس منفی شہرت رکھنے والے افسر کی تعیناتی بھارت کے سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کی بددلی میں مزید اضافہ ہو ا ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات سینکڑوں بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔