سابق وزیراعظم حسین شہید سہروردی کا 127واں یوم پیدائش 8 ستمبر کو منایا جائے گا

اتوار 1 ستمبر 2019 17:20

لاہور۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) پاکستان کے پانچویں وزیراعظم حسین شہید سہروردی کا 127واں یوم پیدائش 8 ستمبر کو نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ وہ 8 ستمبر1892ء کو بنگال کے ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

حسین شہید سہروردی صدر سکندر مرزا کے دورحکومت میں 12ستمبر1956ء کو پاکستا ن کے پانچویں وزیراعظم بنے لیکن اکتوبر 1957ء میں انہوںنے صدر سے اختلافات کی بناء پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا ۔ حسین شہید سہروردی 1956ء سی1957ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے‘ ان کا شمار قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ 5 دسمبر1963ء کو انتقال کرگئے ‘ وہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میںمدفون ہیں ۔