پتھروں پر جہاز رانی ۔ ملاحوں کو سمندر میں مین ہیٹن جتنے پتھریلے جزیرے کا سامنا
امین اکبر اتوار 1 ستمبر 2019 23:57
ایک آسٹریلیوی جوڑا اپنی چوبی کشی میں بحر الکاہل کے ذریعے فجی کی طرف جا رہا تھا کہ ان کا سامنا جھانواں پتھروں کے 150 مربع کلومیٹر کے ایک جزیرے سے ہوگیا۔ یہ جزیرہ آسٹریلیا کی طرف تیر رہا تھا۔ جھانواں پتھر (Pumice) آتش فشاں پہاڑوں کامسام دار سنگی مادہ ہوتا ہے جو پانی سے ہلکا ہوتا ہے، اسی وجہ سے پانی پر تیرتا ہے۔
خیال کیا رہا ہے کہ یہ جزیرہ ٹونگا جزائر کے پاس زیر آب آتش فشاں کے پھٹنے سے بنا تھا۔
(جاری ہے)
اس جوڑے کا کہنا ہے کہ انہیں تا حد نگاہ جھانواں پتھر ہی نظر آ رہے تھے۔ ایسا لگتا تھا جیسے اُن کا جہاز پتھروں پر تیر رہا ہے۔
مائیکل ہولٹ اور لاریسا بریل نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ یہ جزیرہ کنکر کے سائز سے لیکر باسکٹ بال سائز کے پتھروں سے بنا تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ پتھروں کی وجہ سے اُن کی کشتی کا سٹیئرنگ جام ہوگیا تھا۔ انہوں نے کسی نہ کسی طرح اپنا سفر جاری رکھا۔ ایک دوسرے جوڑے نے، جنہیں اچانک اس پتھریلے جزیرے کا سامنا کرنا پڑا تھا، بتایا کہ انہیں اس پتھریلے جزیرے کو پار کرنے میں 6 سے 8 گھنٹے لگے۔اس عرصے میں انہیں کہیں بھی پانی نظر نہیں آیا۔ اُن کے مطابق اس جزیرے کی موٹائی 6 انچ تھی۔جھانواں پتھروں کے جزیرے کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ یہ اربوں سمندری مخلوق کا عارضی مسکن ہوتا ہے۔اس طرح کے جزیروں پر حشرات، جھینگے او ر گھونگھے بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ آسٹریلین ساحل کی طرف جانے والا یہ پتھریلا جزیرہ گریٹ بیریئر ریف کو نئی قوت فراہم کرے گا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.