طورخم بارڈر پر گرفتار افغان ایجنٹ عمردائودخٹک سے متعلق سنسی خیز انکشافا ت

ملزم نے افغان پاسپورٹ پر5 مرتبہ بھارت کا سفر کیاجو افغانستان اور بھارت کی ایجنسیوں کے لیے کام کرتا تھا

پیر 2 ستمبر 2019 20:46

طورخم بارڈر پر گرفتار افغان ایجنٹ عمردائودخٹک سے متعلق سنسی خیز انکشافا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) طورخم بارڈر پر گرفتار افغان ایجنٹ عمردائودخٹک سے متعلق سنسی خیز انکشافا ت سامنے آگئے، ملزم نے افغان پاسپورٹ پر5 مرتبہ بھارت کا سفر کیاجو افغانستان اور بھارت کی ایجنسیوں کے لیے کام کرتا تھا۔یہ انکشاف ڈائریکٹرایف آئی اے عمران شاہد نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایاکہ 22 اگست میں طورخم بارڈر پرعمرداد نامی افغان ایجنٹ پکڑا گیا جس نے افغان پاسپورٹ پر5 مرتبہ بھارت کا سفر کیا ۔

(جاری ہے)

عمر دائود افغانستان اور بھارت کی ایجنسیوں کے لیے کام کرتا تھا،ملزم پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیوں کیخلاف زہر اگلتا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملزم نے پختون نوجوانوں کو اپنے ملکی اداروں کیخلاف اکسانے کی کوشش کی اسکے علاوہ اس نے پشتون لیبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنائی ہے ملزم سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کیخلاف ویڈیوز اور پوسٹیں اپ لوڈ کرتا تھا جس نے بھارت کی مختلف یونیورسٹیوں اورٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیئے۔انہوں نے کہاکہ ملزم ضلع کرک کا رہائشی ہے،سی ٹی ڈی کیس میں مزید تفتیش کرے گا۔