پاکستان نے بھارت کو کمانڈر یادیو تک قونصلر رسائی فراہم کردی

پیر 2 ستمبر 2019 23:31

پاکستان نے بھارت کو کمانڈر یادیو تک قونصلر رسائی فراہم کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2019ء) عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان نے دوستمبر دوہزار انیس کو بھارتی جاسوس، بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر اور را کے کارندے کمانڈر کلبھوشن یادیو تک بھارت کو قونصلر رسائی فراہم کردی۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گوراو اہلووالیا نے قونصلر رسائی کی جو ویانا کنونشن، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اور پاکستانی قوانین کے تحت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

قونصلر رسائی دوپہر بارہ بجے فراہم کی گئی جوحکومت پاکستان کے حکام کی موجودگی میں دو گھنٹے تک جاری رہی۔ بھارتی درخواست پر ابلاغ کے لئے زبان کی کوئی پابندی عائد نہیں تھی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اور متعین کردہ معیارات کے مطابق، جس کے بارے میں بھارتی ہائی کمیشن کوپیشی آگاہ کردیاگیا تھا، رسائی کو ریکارڈ کیاگیا۔بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کے طورپر اور عالمی وعدوں کی پاسداری کے تحت پاکستان نے بھارت کو کمانڈر کلبھوشن یادیو تک بلارکاوٹ و بلاتعطل رسائی فراہم کردی ہے۔