جاپان کا انوکھا کیفے، جہاں داخل ہوتے ہی کلر نگ بک میں ہونے کا گماں ہوتا ہے
امین اکبر پیر 2 ستمبر 2019 23:52
ٹوکیو کے شن اوبوکو مضافات میں ایک ایسا انوکھا کیفے کھلا ہے، جو بہت تیزی سے ٹوکیو کا مقبول ترین کیفے بن گیا ہے۔ 2 ڈی کیفے (2D Cafe) ایک ایسی جگہ ہے جہاں داخل ہوکر آپ کولگے گا کہ آپ حقیقی زندگی کے خاکوں کا حصہ بن گئے ہیں۔
اسی طرح کا ایک کیفے Cafe Yeonnam-dong 239-20 پچھلے سال سؤل ، جنوبی کوریا میں بھی کھلا تھا لیکن اس کا جاپان کے اس 2 ڈی کیفے سے کوئی تعلق نہیں۔
مونوکروم ڈیکوریشن میں 3 ڈی نشتیں اور دیکھنے میں 2 ڈی ، متاثر کن تصاویر بنانے کے لیے بہترین مقام ہے۔ یہاں آنے والوں کو لگتا ہے کہ وہ مختلف جہتوں میں آ گئے ہیں۔ ایک جاپانی بلاگر نونیپو پونیکو کا کہنا ہے کہ اس جگہ آ کر ایسا لگتا ہے جیسے آپ کلرنگ بک میں آ گئے ہوں، یہاں کرسیوں کو دیکھ کر بھی ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ حقیقی کرسیاں نہیں بلکہ کرسیوں کے خاکے ہیں۔
(جاری ہے)
2 ڈی کیفے کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرنے والوں کا کوئی خواب پورا ہو گیا ہو۔ یہ کیفے لوگوں کی یہاں تصویریں اور ویڈیو بنانے پر حوصلہ افزائی کرتا ہے۔یہ کیفے صرف تصویریں بنانے کے لیے ہی بہترین جگہ نہیں۔ یہاں آنے والے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ 2 ڈی کیفے کے کھانے بھی کافی لذیذ ہوتے ہیں۔ لوگوں کو یہاں کی آئس کریم، مشروبات اور چائے بھی بہت پسند ہے۔
اس کیفے کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.