اثاثوں کی جانچ پڑتال کیس ،الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر ایم این اے علی نواز شاہ کو کمیشن پیش ہونے سے استثنیٰ دیدیا

منگل 3 ستمبر 2019 13:08

اثاثوں کی جانچ پڑتال کیس ،الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر ایم این اے ..
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر ایم این اے علی نواز شاہ کو کمیشن پیش ہونے سے استثنیٰ دیدیا ۔حلقہ این اے 218 میر پور خاص سے رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ کے اثاثوں کی جانچ پڑتال سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے ۔ رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ الیکشن کمیشن کے سامنے بذات خود پیش ہوئیغ ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کاکہ آپ نے 2017 میں اپنے اثاثہ جات میں دبئی اقامہ ظاہر کیا جبکہ 2018 میں اقامہ کا ذکر نہیں کیا۔ علی نواز شاہ نے موقف اختیار کیا کہ 2017 اور 2018 کے گوشواروں دونوں میں دبئی اقامہ کا ذکر کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اگر آپ نے گوشواروں میں دبئی اقامہ کا ذکر کیا ہے تو کیس متعلق برانچ کو بھیجا دیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر ایم این اے علی نواز شاہ کو کمیشن پیش ہونے سے استثنیٰ دیدیا ۔یاد رہے کہ ایم این اے علی نواز شاہ این اے 218 سے آزاد حیثیت کامیاب ہوئے۔