مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 ستمبر 2019 19:38

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر فاروق بنگش ،ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے آج تمام وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام ماہر امراض ڈاکٹرز اور ڈیوٹی پر موجود نرسنگ سٹاف سے کہا کہ یہاں مریض طبی سہولیات کے لیے آتے ہیں جن کو دیکھنا اور ان کا علاج کرنا آپ سب کی ذمہ داری میں شامل ہے اگر آپ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے تو مریضوں کی آدھی بیماری اور مشکلات دور ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ نرسنگ سٹاف جس طرح تمام وارڈز میں محنت سے کام کر کے عبادت کررہا ہے اس سے لوگ انہیں دعائیں دیتے ہیں جبکہ شعبہ ڈائیلائسز میں جس محنت سے مریضوں کے ڈائیلائسز کئے جارہے ہیں لوگ انکے اخلاق اور محنت سے خوش ہوکر انہیں نہ صرف دعائیں دیتے ہیں بلکہ انہیں انعام بھی دیتے ہیں اور یہی حال آئی سی یو کا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی کارکردگی کا بہترین ثبوت ہے جس کو ہم نے بحیثیت ٹیم ہسپتال میں جاری رکھنا ہے انہوں نے صفائی اور ستھرائی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ایڈمن افسر برہان حمید بٹ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :