آسٹریلین نبات خور نے باربی کیو استعمال کرنے پر ہمسایوں پر مقدمہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 ستمبر 2019 23:54

آسٹریلین نبات خور نے باربی کیو استعمال کرنے پر ہمسایوں پر مقدمہ کر ..

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نبات خور  آسٹریلیوی خاتون نے اپنے ہمسایوں کو باربی کیو کے استعمال سے روکنے کے لیے اُن پر مقدمہ کر دیا ہے۔
پرتھ کی رہائشی سیلا کارڈن کا دعوی ہے کہ اُن کے ہمسایوں کی سرگرمیاں، جن میں باربی کیو بنانا،  تمباکو نوشی  اور بچوںکا شور شامل ہے،  رہائشی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سیلا کا کہناہے کہ اُن کے ہمسائے اپنے صحن میں مچھلی  تلتے ہیِں، انہیں مچھلی کی خوشبو آتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے پچھلے صحن میں نہیں جا سکتیں۔

(جاری ہے)

سیلا نے عدالت سے درخواست کی ان کے ہمسایوں کو باربی کیو اورتمباکو نوشی سے روکا جائے۔
ریاست کی سب سے بڑی عدالت کے ایک ٹریبونل نے  سیلا کے دعوے کو غیر معقول ہونے اور شواہد کی عدم دستیابی پر  خارج کر دیا۔
سیلا نے عدالت میں جو مطالبے کیے تھے، اس میں اپنے  دونوں ہمسایوں سے رات کو مدہم روشنی جلانے ،  اپنے پالتوں جانوروں کو چپ کرانے اور پودے تبدیل کرنے جیسے مطالبات شامل تھے۔ عدالتی فیصلے کے بعد سیلا کا کہنا ہے کہ وہ  مزید قانونی چارہ جوئی جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :