بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب

بدھ 16 اپریل 2025 17:37

بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے  ٹرین میں اے ٹی ایم  نصب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) بھارت میں ٹرین میں اے ٹی ایم لگا دیا گیا۔ ملک میں پہلا آن بورڈ اے ٹی ایم پنچاوتی ایکسپریس میں لگا دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ پائلٹ پروگرام مسافروں کو ٹرینوں پر نقد رقم نکالنے کی سہولت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہے اور تجربے کی کامیابی کی صورت میں یہ مستقبل میں مزید ٹرینوں میں اے ٹی ایم کی سہولت کی فراہمی کیلئے راہ ہموار کر سکتا ہے۔

سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سوپنل نیلا نے کہا کہ پنچاوتی ایکسپریس میں آزمائشی بنیادوں پر اے ٹی ایم کو لگا دیا گیا ہے، اس تجربے کے نتائج کی بنیاد پر حکام اس سہولت کو دوسری ٹرینوں تک لے جانے پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اے ٹی ایم مسافروں کو سفر کے دوران نقد رقم نکالنے کی سہولت فراہم کرے گا۔