مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ

منگل 18 مارچ 2025 16:56

مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)مصری ایتھلیٹ اشرف محروس المعروف کبونگا نے رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قاہرہ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن رامسس اسٹیشن میں سیکڑوں تماشائیوں اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کمیٹی کی موجودگی میں کبونگا نے ایک انجن اور کئی بوگیوں پر مشتمل ٹرین کو 10 میٹر تک کھینچا۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب کبونگا نے ایسا کچھ کیا ہو، اس سے پہلے بھی انہوں نے 221 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا اور اس بار انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔کبونگا نے ترک خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن میں نے روزے کی حالت میں 2 ٹن وزنی کارٹ 107 میٹر تک صرف 37 سیکنڈ میں کھینچا۔ اس کے بعد میں نے ایک ٹن وزنی کارٹ کو 100 میٹر تک لے جا کر 60 سیکنڈ کی حد کو توڑا۔کبونگا فری اسٹائل ریسلنگ میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں، انہوں نے اس کارنامے کے بعد کہا کہ میں یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ رمضان میں روزہ رکھ کر بھی ہم اپنی جسمانی اور ذہنی طاقت کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں، کچھ بھی ناممکن نہیں۔