جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم

ڈاگ واک میں کم از کم 897 کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ سڑک پر پریڈ کی

بدھ 19 مارچ 2025 23:16

جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2025ء)جرمنی کے ایک شہر نے 900 کے قریب کتوں کی پریڈ کا انعقاد کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔شہر ریگنسبرگ نے دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ واک کی میزبانی کی جسمیں کم از کم 897 کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ سڑک پر پریڈ کی۔

(جاری ہے)

کچھ شماروں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تعداد 1,175 تک ہو سکتی ہے لیکن گنیز ورلڈ ریکارڈ صرف 897 کی تصدیق کر سکا ہے۔سیپی گلپیک، جنہوں نے ’ڈیکل میوزیم‘ کی بنیاد رکھی ہے اور اس پریڈ کا اہتمام کیا، کہا کہ اس تقریب کا مقصد کمیونٹی میں کچھ مثبت توانائی لانا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ شہر سیاسی نہیں ہے۔ یہاں تمام لوگ برابر ہیں، قطع نظر اس کے کہ جلد کا رنگ کچھ بھی ہو یا وہ کہاں سے آئے ہوں۔

متعلقہ عنوان :