چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری

طبی ٹیم نی69 سالہ خاتون میں سور کا جین انجینئرڈ گردہ ٹرانسپلانٹ کیا ،عرب ٹی وی

منگل 18 مارچ 2025 17:15

چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)چین کیایئر فورس میڈیکل یونیورسٹی کے زیجنگ ہسپتال کی طبی ٹیم نے معمرمریضہ میں سور کے گردے کامیاب پیوند کاری کی ہے۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق طبی ٹیم نے 6مارچ کو 69 سالہ خاتون میں سور کا جین انجینئرڈ گردہ ٹرانسپلانٹ کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے چھٹے دن مریضہ کی حالت بہتر تھی اور اس کا پیشاب 24 5ہزار 468 ملی لیٹر تک پہنچ گیا۔

ٹیم کے مطابق اس کے سیرم کریٹینائن کی سطح، گردے کے افعال کا اندازہ لگانے کے لئے ایک اہم حیاتیاتی کیمیائی اشارے، 3 دن تک معمول پر آ گئی، جو ابتدائی جراحی کی کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے۔یاد رہے کہ چین میں گردے کے دائمی امراض کے تقریبا 130 ملین مریض ہیں، جن میں سے لاکھوں کی تعداد میں گردوں کی بیماری کے آخری مرحلے میں ہر سال مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :