اس دنیا کا سب سے چھوٹا میوزیم 600 سال قدیم گھر کی کھڑکی میں ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 ستمبر 2019 23:57

اس دنیا  کا سب سے چھوٹا میوزیم 600 سال قدیم گھر کی کھڑکی میں ہے

سوئزرلینڈ کا Hoosesagg Museeum جس کا انگریزی ترجمہ پتلون کا جیبی میوزیم بنتا ہے، ملک کا ہی نہیں بلکہ دنیا کا سب سے چھوٹا میوزیم ہے۔
اس میوزیم میں داخلے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی اس میوزیم میں داخل بھی نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ یہ پورا میوزیم صرف ایک کھڑکی پر مشتمل ہے۔ یہ کھڑکی بھی دو فٹ لمبی اور دو فٹ چوڑی ہے۔اس کھڑکی کو لوہے کی سلاخیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کھڑکی سوئزرلینڈ کے شہر بازل کے اولڈ ٹاؤن کے ایک 600 سال پرانے گھر میں واقع ہے۔
اس چھوٹے سے میوزیم میں رکھی اشیا ہر چند ماہ بدل جاتی ہیں۔ اس گھر میں رہنے والا ورگیٹ خاندان پچھلے 35 سالوں سے اس گھر میں رہ رہا ہے اور 24 سالوں سے اس میوزیم کو چلا رہا ہے۔ یہ خاندان اپنی یادگاری اشیا بھی اس میوزیم میں سجاتا ہے اور دیگر لوگوں سے ملنے والے اشیا بھی کھڑکی میں رکھی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :