4 سال میں میسج کی بوتل نے سمندر میں 1624 میل کا فاصلہ طے کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 ستمبر 2019 23:52

4 سال میں میسج کی بوتل نے سمندر میں 1624 میل کا فاصلہ طے کر لیا

ایک ویلش فیملی کو ساحل سمندر میں چہل قدمی کرتے ہوئے  ایک  بوتل ملی ، جس میں  ایک خط موجود تھا۔ یہ بوتل 4 ماہ پہلے 1624 میل  دور سے جرمن جوڑے نے سمندر میں پھینکی تھی۔
ایما ریس کا کہنا ہے کہ وہ پیمبری میں  اپنے شوہر سٹیون  اور بیٹی ایبی کے ساتھ ساحل پر چہل قدمی کر رہی تھیں۔اسی دوران اُنہوں نے ایک وائن کی بوتل دیکھی جو تیرتے ہوئے سمندر کی ریت تک آ گئی تھی۔

یہ بوتل اچھی طرح سیل پیک تھی۔ انہوں نے اسے گھر جا کر کھولا تو اس میں سے ایک خط نکلا۔

(جاری ہے)

یہ خط ایک جرمن جوڑے نے 4 ماہ پہلے ایک تفریحی جہاز  سے  لکھ کر اس بوتل میں بند کیا تھا اور پھر اس بوتل کو سمندر میں پھینک دیا تھا۔اس جوڑے نے خط میں بحری جہاز کا مقام بھی لکھا تھا، جو پیمبری سے 1624 میل دور تھا۔خط میں جرمن جوڑے نے اپنے رابطہ نمبروں کی تفصیلات دی تھیں۔ ایما نے جرمن جوڑے کو فوراً ہی ای میل کر دی۔
یہ خط ماکوس اور ٹانجا نے 22 اکتوبر 2015 کو لکھ کر سمندر میں پھینکا تھا۔ ایما کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بوتل  جرمن جوڑے کو نشانی کے طور پر رکھنے کے لیے  واپس بھجوا دی ہے۔ایما نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے سمندر کی بجائے ڈاک کے ذریعے یہ بوتل واپس بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :