محرم الحرام کے انتظامات کی مانٹرنگ کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہاہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 6 ستمبر 2019 19:21

محرم الحرام کے انتظامات کی مانٹرنگ کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی کنٹرول ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع بھر میں محرم الحرام کے انتظامات کی مانٹرنگ کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہاہے ، اس سلسلے میں مختلف محکموں کے ملازمین کی تین شفٹوں میں ڈیوٹیز لگائی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں محرم الحرام کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر حفاظتی انتظامات کے لئے درجنوں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، ریسکیو1122، سول ڈیفنس ، واپڈا، پی ٹی سی ایل ، سوئی گیس، محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کا سٹاف ہمہ وقت کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم میں ضلع کے تمام بڑے اور اہم محرم کے جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات کے نقشہ جات آویزاں کئے گئے ہیں، جن سے سیکورٹی سٹاف کی تعیناتی اور حفاظتی انتظامات کی نگرانی کے لئے مدد لی جارہی ہے ، علاوہ ازیں میڈیا میں رپورٹ ہونے والی اطلاعات سے باخبر رہنے کے لئے تمام ٹی وی چینلز کی بھی مانیٹرنگ کے لئے ایل ای ڈی نصب ہیں ،کسی مسئلہ کی صورت میں کنٹرول روم کے فون نمبرز 05449270256 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔