Live Updates

شریف خاندان اور رانا ثناء اللہ کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم

جمعہ 6 ستمبر 2019 23:25

شریف خاندان اور رانا ثناء اللہ کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کو لاہور ..
لاہور۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے تبدیل ہونے والے ججز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزارت قانون و انصاف نے انسداد منشیات کے جج ارشد مسعود اور احتساب عدالت کے دوججز مشتاق الٰہی، ارشد ملک کی خدمات واپس کر دی ہیں۔

تبدیل ہونے والے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انسداد منشیات عدالت کے جج ارشد مسعود رانا ثناء اللہ کے کیس کی سماعت کر رہے تھے۔احتساب عدالت کے ججز کے پاس مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز ،سلمان شہباز اور یوسف عباس کے کیسز زیر سماعت تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات