سراج الحق کاعبد القادر کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 7 ستمبر 2019 15:19

سراج الحق کاعبد القادر کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سابق ٹیسٹ کرکٹرعبد القادر کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد القادر نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی بڑی خدمت کی۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کیلئے مغفرت اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ کی طرف سے بھی عبد القادر کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔