نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاک چین جنگی طیارے ایکشن میں آگئے، بھارت کے اوسان خطا کر دیے

دونوں دوست برادر ممالک کی فضائیہ کے طیاروں کی حقیقی جنگی ماحول میں شاہین 8 فضائی جنگی مشقیں جاری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 ستمبر 2019 21:11

نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاک چین جنگی طیارے ایکشن میں آگئے، بھارت کے اوسان ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2019ء) نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاک چین جنگی طیارے ایکشن میں آگئے، بھارت کے اوسان خطا کر دیے، دونوں دوست برادر ممالک کی فضائیہ کے طیاروں کی حقیقی جنگی ماحول میں شاہین 8 فضائی جنگی مشقیں جاری۔ تفصیلات کے مطابق دوست اور برادر ممالک پاکستان اور چین کی تاریخی فضائی مشقیں جاری ہیں۔ شاہین نامی فضائی مشقیں پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے اشتراک سے منعقد کی جاتی ہیں۔

یہ مشقیں سالانہ بنیادوں پر منعقد کروائی جاتی ہیں۔ پاکستان اور چین کی مشترکہ شاہین مشقوں کا اغاز 2001 میں ہوا تھا۔ تب سے ایک سال یہ مشقیں پاکستان جبکہ اگلے سال چین میں ہوتی ہیں۔ ان مشقوں کے دوران پاکستان اور چین دونوں ممالک کے جنیگ طیارے شامل ہوتے ہیں اور دونوں ممالک کی فضائیہ کے پائلٹس اور دیگر عملہ اپنا تربیتی معیار بہتر کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان یہ آٹھویں سالانہ مشقیں ہیں اسی لیے انہیں شاہین 8 کا نام دیا گیا ہے۔ مشقوں کے انعقاد سے بالعموم دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات بڑھانے اور بالخصوص دونوں ملکوں کی فضائیہ کے باہم ملکر کام کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث دونوں ممالک کی فضائیہ اس مرتبہ حقیقی جنگی ماحول میں ان مشقوں کا انعقاد کر رہی ہے۔

ان مشقوں کے دوران جنگی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کی جا رہی ہے۔ اسی لیے ان مشقوں نے بھارت کو خوب پریشان کر رکھا ہے:

واضح رہے کہ گزشتہ سال دونوں دیرینہ دوست ملکوں کی فضائیہ کے درمیان مشترکہ تربیت پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں جبکہ رواں برس یہ مشقیں چین میں ہو رہی ہیں۔ پاکستان اور چین کی ان مشترکہ فضائی مشقوں نے بھارت کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں اور وہ مسلسل منفی پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقوں کا انعقاد ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے باعث جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔