عام شہری اگر جیل میں جاسکتا ہے تو پولیس والے بھی جیل میں جائیں گے‘آئی جی پولیس پنجاب

عارف نواز خان نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا افضال کوثر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی کوشش کو سراہا

اتوار 8 ستمبر 2019 11:55

عام شہری اگر جیل میں جاسکتا ہے تو پولیس والے بھی جیل میں جائیں گے‘آئی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) سرگودھا ریجن کے ضلع میانوالی میں آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا افضال کوثر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی کوشش کو سراہا۔زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر کا اندراج ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

عام شہری اگر جیل میں جاسکتا ہے تو پولیس والے بھی جیل میں جائیں گے۔آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہا کہ پولیس کی ٹریننگ کے لیے لاہور میں ٹریننگ سکول کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ جس میں اے ایس آئی سے لے کر ایس پی لیول تک کے پولیس اہلکاروں کو تفتیش بارے ٹریننگ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی وفات پر دلی طور پر دکھ ہوا ہے۔آئندہ تھانوں میں اس قسم کی تفتیش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔