Live Updates

اکتوبر میں اسلام آباد میں لاک ڈائون کرکے حکومت کو گھر بھیج دیا جائے گاحکومت عالمی اور سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہو گئی ہے، علامی راشدمحمود سومرو

حکومت کے پاس کوئی بھی ترقیاتی ،تعلیمی اور عوامی مسائل کے حل کا منصوبہ نہیں ہے عوام مہنگائی سے چیخ رہی ہے، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام سندھ

اتوار 8 ستمبر 2019 22:10

اکتوبر میں اسلام آباد میں لاک ڈائون کرکے حکومت کو گھر بھیج دیا جائے ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ اکتوبر میں اسلام آباد میں لاک ڈائون کرکے حکومت کو گھر بھیج دیا جائے گاحکومت عالمی اور سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہو گئی ہے جس کو اب کوئی بھی بچا نہیں سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوفد میں حاجی عباس بلوچ تعلقہ امیر مولانا عبدالجبار رند اور دیگر موجود تھے، علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہا کہ اکتوبر میں لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد کا لاک ڈائون کرکے حکومت کو گھر بھیج دیں گے عمران خان کی حکومت عالمی سطح اور سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہو گئی ہے ہر طرف سے حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیںاب اسے کوئی نہیں بچا سکتاانہوںنے کہا کہ ایک سال میں 15فیصد عام استعمال کی اشیاء مہنگی ظالم سونامی کی صورت میں عوام بھگت رہی ہے حکومت کے پاس کوئی بھی ترقیاتی ،تعلیمی اور عوامی مسائل کے حل کا منصوبہ نہیں ہے عوام مہنگائی سے چیخ رہی ہے ٹیکس وصولی سے غیر حقیقی حدف ساڑھے پانچ ارب رکھنے سے وصولی نہ ہونے سے حدف کی حقیقت خساری کی صورت میں سامنے آگئی ہے صرف عوام کا خون چوسا جا رہا ہے پالیامانی قانون سازی کے بجائے ایگزیکٹو آرڈر کا استعمال کرنا ناکامی کا ثبوت ہے حال ہی میں گیس انفرا اسٹکچر کے متعلق آرڈیننس میں تین سو ارب معاف کرنا اور 27وزارتوں کو ریڈ الرٹ جاری کرنا حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ معیشت اور جمہوریت تباہ ہو رہی ہے روپے کی قدر کم مہنگائی ،بے روزگاری کی شکار غریب عوام ہونا بھی ایک المیہ ہے اس لئے عوام کا حکومت پر اعتماد ختم ہو گیا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات