Live Updates

موجودہ حکمرانوں کے پاس سابق وزیر اعظم نوازشریف کو پیش کر نے کے علاوہ کچھ نہیں ،پرویز رشید

مریم نواز کو اپنے والد کی آنکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا ، والد ملاقات بھی نہیں کر سکتیں ،کیا آپ اس طرح کے کسی شخص سے ڈیل کی توقع رکھ سکتے ہیں، انٹرویو

پیر 9 ستمبر 2019 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس سابق وزیر اعظم نوازشریف کو پیش کر نے کے علاوہ کچھ نہیں ،مریم نواز کو اپنے والد کی آنکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا ، والد ملاقات بھی نہیں کر سکتیں ،کیا آپ اس طرح کے کسی شخص سے ڈیل کی توقع رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ حکمرانوں کے پاس نواز شریف کو پیشکش کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، جب بھی کسی مقدمے میں ان کے خلاف فیصلے کا اعلان ہونے والا ہوتا ہے، ڈیل کے حوالے سے گفتگو مختلف فریقین کو پیغام دینے کیلئے جان بوجھ کر پھیلا دی جاتی ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے اصولوں کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے ان کی تذلیل کرنے اور بدنام کرنے کا ہر قدم اٹھایا گیا ہے، ان کی صاحبزادی کو ان کی آنکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا، وہ ان سے نہیں مل سکتیں، کیا آپ اس طرح کے کسی شخص سے ڈیل کی توقع کرسکتے ہیں جس نے اتنا کچھ برداشت کیا اور جمہوری مقصد کیلئے جامع تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات