پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کے گھر پر ڈکیتی کی واردات

ملزمان گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 ستمبر 2019 10:45

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کے گھر پر ڈکیتی کی واردات
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11ستمبر2019ء) کراچی کے علاقے گزری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حید کے گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔پولیس کی واقعہ کی چھپانے کی کوشش ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گھر ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات ہوئی ہے۔تاج حیدر کا کہنا ہے کہ وہ تھرپار میں تھے۔

کراچی واپس آنے پر پتہ چلا کہ گھر پر واردات ہوئی ہے۔ملزمان گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔اطلاع دینے پر پولیس پہنچ گئی جو تفتیش کر رہی ہے۔اس سے پہلے کچھ روز قبل بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔دوسری جانب ایس ایچ او گزری کا کہنا ہے کہ تاج حیدر کے گھر کب چوری ہوئی؟ اور کس نے کی نہیں معلوم، پولیس اس وقت دیگر معاملات میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کے گھر چوری کی واردادت ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہیں کہ واردات کیسے ہوئی۔شبلی فراز کے گھر چوری کے واقعے کے بعد فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کو بھی بلایا گیا تھا تاکہ تفتیش میں مزید مدد مل سکے۔ پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا تھا،چوری کرنے والے کون تھے اس حوالے سے پولیس کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

اس سے قبل بھی شبلی فراز کے گھر چوری ہو چکی ہے۔تھانہ کوہسار میں چوری کی یہ دوسری واردات ہے۔تاہم یہاں پر سیکورٹی پر بھی سوالات اٹھنے لگ گئے ہیں کہ جب ایک سینیٹر کے گھر چوری ہو رہی ہے تو عام عوام کے جان و مال کا تحفظ کون کرے گا۔واضح رہے دو سال قبل سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر نا معلوم افراد نے حملہ کیا تھا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی۔ جس میں نامعلوم افراد رات گئے ان کے گھر میں گھس گئے۔ وہاں توڑ پھوڑ کی اور وہاں سے کوئی ضروری کاغذات جن میں ٹیکس ریٹرنز ، پراپرٹی کے کاغذات اور احمد فراز ٹرسٹ کا ریکارڈ شامل تھا، چوری کر لیئے۔