اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے کویت کو شکست دے دی
پاکستان نے کویت کو163رنز سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑیوں کی نصف سنچریاں، دھواں دار بیٹنگ اور شاندار باوٴلنگ پرمحمد وسیم مین آف دی میچ قرار
بدھ 11 ستمبر 2019 12:39
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے برق رفتار نصف سنچری اسکور کی۔ محمد و سیم نے 20 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ ان کی اننگ میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔باوٴلنگ میں محمد وسیم نے 9 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ انہوں نے 3 اوورز میڈن کیے۔بہترین کارکردگی کی بنیاد پر محمد وسیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے قاسم اکرم نے 4 کھلاڑیو ں کو آوٴٹ کیا۔
(جاری ہے)
335رنز کے تعاقب میں کویت انڈر 19 کرکٹ ٹیم مقررہ 43.4 اوورز میں172 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ کپتان عبدالصادق نے 60 اور گوند کمار نے 45 رنز بنائے۔
اس سے قبل قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنائے۔میچ میں پاکستان کی جانب سے 3 بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔عرفان خان نے 63، حارث خان نے 53 اور محمد وسیم نے55 رنز اسکور کیے۔ فہد منیر 42 اور روحیل نذیر 34 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ حریف ٹیم کے باوٴلرز نے 17 اضافی رنز دیئے۔
کویت انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے جندوہمود نے 4 جبکہ عبدالصادق نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
دوسری جانب کویت انڈر 19کرکٹ ٹیم نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو 21رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ جس کے بعد کپتان عبدالصادق اور گوند کمار کے درمیان 110 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔عبدالصادق نے 60 اور گوند کمار نے 45 رنز بنائے۔
کویت کے 6 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہوسکے تاہم پاکستان نے میچ میں19 اضافی رنز دئیے۔
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا ہے۔ کویت کے خلاف فتح کے باوجود قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔گروپ اے میں پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں گروپ اے کی دو ٹاپ ٹیمیں ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.