حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکس اور مریضوں کے تحفظ کے لیے سیفٹی کمیٹی تشکیل

بدھ 11 ستمبر 2019 13:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکس و دیگر ملازمین اور مریضوں کے تحفظ کے لیے سیفٹی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کی رائے سے ہسپتال انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

فیسلٹی منیجر قاضی سعد کے زیرنگرانی ہسپتالوں کے تمام وارڈز اور گزرگاہوں میں آگ بجھانے والے آلات نصب کر دیئے گئے ہیں جس کے لیے ریسکیو1122کے اہلکاروں نے عملے کو تربیت دی جس میں ریسکیو1122کے خلیل الرحمن فائر اینڈ سیفٹی کے کوآرڈینیٹر عنایت الرحمن، میڈیکل اینڈ سیفٹی کے بدر منیر نے ہسپتال سکیورٹی اہلکاروں اور عملے کو مشق کے ذریعے آگ بجھانے کے آلات کے استعمال کی تربیت دی۔

انتظامیہ نے ہنگامی حالات میں نکلنے کے لیے 4 مقامات مقرر کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :