بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی پر اظہار تعزیت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 11 ستمبر 2019 14:53

بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی پر اظہار تعزیت کی قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی پر اظہار تعزیت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار دادکے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی یہ مقدس ایوان مادر جمہوریت سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر اظہار تعزیت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے گراں قدر خدمات پر ایوان ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ڈکٹیٹر مشرف کے دور حکومت میں بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کیلئے زبردست تحریک چلائی۔بیگم کلثوم نواز پاکستان کی تین مرتبہ خاتون اول کا اعزاز رکھنے والی پہلی خاتون ہیں۔بیگم کلثوم نواز نے کینسر سے دو سال مسلسل جنگ لڑی ۔بیگم کلثوم نواز لندن میں علاج کے دوران ہی 11 ستمبر 2018 کو وفات پا گئیں۔