ایک سال کے دوران پاکستان سے پھلوں اور سبزیو ںکی برآمدات میں 125ملین ڈالر کا اضافہ

بدھ 11 ستمبر 2019 15:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) حالیہ سال کے دوران پاکستان سے پھلوں اور سبزیو ںکی برآمدات میں 125ملین ڈالر کا اضافہ ہو گیاہے اور پھلوں و سبزیوں کی مجموعی برآمدات 538 ملین ڈالر سے بڑھ کر 653 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں لہٰذا اگر حکومت فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز کو مزید سہولیات و مراعات فراہم کرے تو ان برآمدات میں کئی سو ملین ڈالر کا اضافہ بھی کیاجاسکتاہے۔

پاکستان فرویٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ جنوبی کوریا ، جاپان اور ماریشس نے پاکستانی پھلوں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے اس طرح اب پاکستانی فروٹ ایکسپورٹرز اعلیٰ معیار کے پھل جنوبی کوریا ، جاپان اور ماریشس کو بھی برآمد کرسکیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ حکومتی کوششوں کے باعث مشرق وسطیٰ کے ممالک کو آلو کی برآمد کی اجازت بھی دے دی گئی ہے اس طرح آلو کی زیادہ سے زیادہ برآمد سے بھی قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان نے آلو ، پیاز ، کنوکی برآمد کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں تاہم بعض وجوہات کی بناء پر امریکہ سمیت کچھ دیگر ممالک کو آم کی برآمد نہ کی جاسکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ رواں سال بھی پاکستان کے موسمی حالات اور آب و ہوا کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی شاندار فصل حاصل ہونے کا امکان ہے۔