لاہور میں قتل ہونے والی سابق ایم پی اے کے قتل سے چند گھنٹے قبل بنائی گئی ویڈیو سامنے آ گئی

پروین سکندر نے ویڈیو میں گھر میں ہونے والی وارداتوں سے متعلق انکشافات کیے،ویڈیو نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 ستمبر 2019 15:44

لاہور میں قتل ہونے والی سابق ایم پی اے کے قتل سے چند گھنٹے قبل بنائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 ستمبر 2019ء) : لاہور میں قتل ہونے والی سابق خاتون رکن اسمبلی پروین سکندر گل کے قتل کیس میں اہم موڑ سامنے آیا ہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کے قتل کے ایک دن پہلے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں مقتولہ نے اپنی بھیتجی کو خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ویڈیو میں پروین سکندر نے اہم رازوں سے پردہ بھی اٹھایا تھا۔

انہوں نے مذکورہ ویڈیو میں گھر میں ہونے والی وارداتوں سے متعلق انکشاف کیا تھا۔پروین سکندر گل کے گھر کے اندر 4 وارداتیں ہوئی تھیں۔چور 4 وارداتوں میں 35 ہزار ڈالر،2 لاکھ نقدی اور اسلحہ کا لائنسس لوٹ کر لے گئے تھے۔ پروین سکندر نے گھر میں داخل ہونے والے دروازے پر لاک نہ ہونے کا بھی اشارہ دیا۔انہوں نے دیوار میں موجود اے سی کے سوراخ کی بھی نشاندہی کی۔

(جاری ہے)

پروین سکندر نے بھی بتایا کہ جب وہ سو رہی تھیں تو کٹر سے ان کی جیب کاٹی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پروین سکندر نے چور کو پکڑوانے کے لیے گھر میں کیمرے لگوائے تھے۔چوروں نے ہر واردات میں سی سی ٹی وی فوٹیج کیمروں کا رخ موڑ دیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کی رہنما پروین سکندر لاہور کے علاقے نصیر آباد میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں۔

، حملہ آور نے رسی سے گلا گھونٹ کر انھیں قتل کیا تھا۔ابتدائی تحقیق سے یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا تھا۔ ابتدائی تحقیق سے یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ سکندرپروین گھرکی بالائی منزل پر اکیلی رہتی تھیں،گھرکے نیچے والی منزل پرسکندرپروین کابھائی رہتاتھا۔مقتولہ پروین سکندر 60 سال کی تھیں۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی تھی۔