چیئرمین و ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا یوم عاشورہ پر صفائی کے بہترین انتظامات پر فیلڈ سٹاف و افسران کو خراج تحسین

بدھ 11 ستمبر 2019 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چئیرمین اور ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے یوم عاشورہ کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات پر تمام فیلڈ سٹاف اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ورکرز کو ہر سطح پر سراہا جائے گا، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران صفائی کے بہترین معیار کو برقرار رکھا جائے گا، یوم عاشورہ پر شہریوں کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں،کوئی بھی تہوار ہو ایل ڈبلیو ایم سی ہر موقع پر اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہے شہر کو صاف رکھنا ادارے کی اولین ترجیح ہ۔،