گلگت میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے 14 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی جاچکی ہے،وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن

بدھ 11 ستمبر 2019 19:57

گلگت میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے 14 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری ..
گلگت۔ 11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے 14 کروڑ روپے کا ٹریفک انجینئرنگ کے منصوبے کی منظوری دی جاچکی ہے جس سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی۔ شاہراہوں کے پیور مشین کے ذریعے میٹلنگ کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔ پہلے مرحلے میں شہید ملت روڈ کے میٹلنگ کا کام آخری مراحل میں ہے جس کے بعد ٹریفک انجینئرنگ کے ذریعے اس شاہراہ کوماڈل بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوہدایت کی ہے کہ شہید ملت روڈ میں ٹریفک انجینئرنگ کے حوالے سے سروے کا کام مکمل کیا جائے اور اس شاہراہ کو ٹریفک انجینئرنگ کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے۔

(جاری ہے)

گلگت بائی پاس شاہراہ کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا۔ گزشتہ کئی سالوں میں گلگت میں ایک پارک تعمیر نہیں کیا گیا۔

گزشتہ چار سالوں میں کئی پارکس تعمیر کئے گئے ہیں۔ بہت جلد خواتین کیلئے تعمیر کئے جانے والے پارک اور بسین پارک کا افتتاح کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی جی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں تعمیر کئے جانے والے پارکس کو (سسٹین ایبل)پائیداری کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے میں خدمات سرانجام دینے والے تمام کنٹی جنٹ ملازمین کے تنخواہوں کو یکساں کیا جائے گا تاکہ مختلف محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے کنٹی جنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو ختم کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی جی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ ریور ویو روڈ کی توسیع کیلئے فزیبلٹی کرائی جائے۔ گلگت کے تمام شاہراہوں کی ٹریفک انجینئرنگ کرائی جائے گی جس کے بعد ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ٹریفک انجینئرنگ منصوبے کو چھ ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نوید شہید روڈ سے ذوالفقار آباد آر سی سی پل تک شاہراہ کو شہید راشد کریم بیگ سے منسوب اور ذوالفقار آباد آر سی سی پل سے قراقرم یونیورسٹی کی جانب چوک کو مرحوم پروفیسر ظفر شاکر کے نام سے منسوب اور پبلک چوک کو مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت شہر میں پانی کی کمی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے گلگت برمس واٹر کمپلیکس کی توسیع کے منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت تقریباً17کروڑ کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ برمس واٹر کمپلیکس توسیع منصوبے کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان،معاون خصوصی فاروق میر، چیف انجینئر تعمیرات، ڈی جی جی ڈی اے، ایکسین واسا، ڈپٹی کمشنر گلگت اور واٹر مینجمنٹ پر مشتمل کمیٹی کو دورہ کرکے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔