چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کی شہید لائن مین کے گھرآمد، اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا

بدھ 11 ستمبر 2019 19:57

ملتان ۔11 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمود نے گزشتہ روزٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ بہاولپور میں کرنٹ لگنے سے شہید ہونے والے لائن مین دلشاد احمدکے اہلخانہ سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میپکو شہید ہونے والے لائن مین کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور مرحوم کے خاندان کی ہرممکن مدد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مرحوم کے والد سے گفتگو کی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا جبکہ سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی سے بھی ٹیلی فون پر بات کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ دلشاداحمد کی شہادت اہلخانہ کے ساتھ ساتھ محکمہ کے لئے بھی بڑا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہوسکے گا ۔ ایکسین میپکو ماڈل ٹائون ڈویژن بہاولپور خواجہ نیازاحمد اور ایکسین ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ ملتان امجد نواز بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :