عمران صاحب آپ نے حمزہ شہباز کا جیل میں گھر کا کھانا بند کرکے ثابت کر دیا چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پرمسلط کر دیا گیا ‘ مریم اورنگزیب

نوازشریف اور اس کے شیروں کو بھوکا، پیاسا رکھ کر ان کے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے ،آپکی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کا پول ہر گلی ہر محلے میں کھل چکا ہے

بدھ 11 ستمبر 2019 21:24

عمران صاحب آپ نے حمزہ شہباز کا جیل میں گھر کا کھانا بند کرکے ثابت کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) اکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا جیل میں گھر کا کھانا بند کرکے ثابت کر دیا ہے کہ چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پرمسلط کر دیا گیا ہے ،ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران صاحب اوچھی اور کم ظرف حرکتوں سے ہم جھکنے والے نہیں، ہم منت کریں یہ آپ کی حسرت ہی رہے گی ۔

(جاری ہے)

انڈر ٹرائل ملزم کو جیل مینوئل حق دیتا ہے کہ اسے گھر کا کھانا فراہم کیاجاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حمزہ شہباز نے آمر کے دور کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ،عمران صاحب نوازشریف اور اس کے شیروں کو بھوکا، پیاسا رکھ کر ان کے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے ،عمران صاحب آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کا پول ہر گلی ہر محلے میں کھل چکا ہے۔بدترین سیاسی انتقام اور حکومتی قوت سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرکے تاریخ میں آپ کا نام سیاہ حروف میں لکھاجائے گا۔