آئی جی سندھ کی ٹریفک پولیس آفیسر کو محکمانہ سطح پر حوصلہ افزائی و تعریفی سند اور انعام دینے کی ہدایت

بدھ 11 ستمبر 2019 22:33

آئی جی سندھ کی ٹریفک پولیس آفیسر کو محکمانہ سطح پر حوصلہ افزائی و تعریفی ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سب انسپکٹر کے جذبے اور خدمات کے اعتراف میں ناصرف اس کی محکمانہ سطح پر حوصلہ افزائی بلکہ اسے باقاعدہ تعریفی سند اور انعام دینے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے کارساز کے قریب ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالے بچوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی پر ٹریفک پولیس آفیسر کے خدمت انسانیت کے جذبے اور احسن سلوک کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو ہدایات دی ہیں کہ مذکورہ سب انسپکٹر کے جذبے اور خدمات کے اعتراف میں نا صرف اس کی محکمانہ سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ اسے باقاعدہ تعریفی سند اور انعام بھی دیا جائے۔