پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید8پیسے کی کمی

بدھ 11 ستمبر 2019 22:40

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید8پیسے کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) مقامی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید8پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 8پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.35روپے سے گھٹ کر156.27روپے اورقیمت فروخت156.45روپے سے گھٹ کر156.37روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید 156.20روپے اور قیمت فروخت 156.70روپے برقرار رہی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 171.50روپے اور قیمت فروخت173.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 191روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر194.50روپے ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.40روپے سے بڑھ کر41.50روپے اور قیمت فروخت 41.70روپے سے بڑھ کر41.80روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.40روپے سے بڑھ کر42.50روپے اور قیمت فروخت 42.70روپے سے بڑھ کر42.80روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50روپے اور قیمت فروخت 23.80روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔