اوکاڑہ۔کشمیر کا مسئلہ حل نہ کرنے سے جنوبی ایشیا سمیت پوری دنیا کا امن ہر وقت خطرے میں رہے گا،محمداشرف خان سوہنا

بدھ 11 ستمبر 2019 23:07

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمداشرف خان سوہنا نے کہا کہ بھارت کو یہ بات پہلے دن سے معلوم ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور وہ یہ بات یو این او میں بھی تسلیم کر چکا ہے اور اب مودی سرکار مقبوضہ و جموں کشمیر کو غاصبانہ طریقے سے ہڑپ کرنے کیلئے جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے یہ ڈرامہ اب زیادہ دیر نہیں چلے گا،دنیا نے اب یہ بات تسلیم کر لی ہے کہ کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے اور اگر اسے حل نہ کیا گیا تو جنوبی ایشیا سمیت پوری دنیا کا امن ہر وقت خطرے میں رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد اشرف خان سوہنانے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور اس پر جنگ مسلط کی گئی تو پھر اپنے دفاع کیلئے ہم سخت سے سخت قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔