بہاولنگر۔موٹر سائیکل،کار میں تصادم،دو خواتین جاں بحق، بچے سمیت دو افراد شدید زخمی

بدھ 11 ستمبر 2019 23:21

بہاولنگر ۔ 11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) بہاولنگر فورٹ عباس روڈ پر اڈا رفیق آباد کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے درمیان میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ، جبکہ بچے سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت روبینہ بی بی اور مرو خان بی بی کے نام سے ہو ئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو نواحی گاؤں 121 سکس آر میں رہائش پذیر ہے۔

متعلقہ عنوان :