وفاقی وزیر میاں محمد سومرو سے روس کے معروف سرمایہ کاری ایکسپو بینک کے چیئرمین کی ملاقات

بدھ 11 ستمبر 2019 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) وفاقی وزیرنجکاری ڈویژن میاں محمد سومرو اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی سے روس کے معروف سرمایہ کاری ایکسپو بینک کے چیئرمین لوگر ویلڈیمیروویچ کیم نے سرمایہ کاری بورڈ ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری ایکسپو بینک کے چیئرمین نے پاکستان کے شعبہ مالیات میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

سیکرٹری سرمایہ بورڈ زبیر گیلانی نے مسٹر کیم کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور سرمایہ کے مواقعوں سے متعلق بریفنگ دیتے بتایا کہ حکومت کرنٹ اکائونٹ خسارے کو کم کرنے کے لئے فعال کاوشیں کررہی ہے ۔انہوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے اضافی مواقعوں اور کرنٹ ایکسچینج ریٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان برآمد گنندگان کو خصوصی مراعات دیکر اپنی برآمدت بڑھانے کی راہ پر گامزن ہے اور متبادل درآمدات کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں ۔

انہوں نے سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں آئل اینڈ گیس منصوبوں اور ٹرانسپورٹیشن،تھر کول کی گیسیفکیشن ، ٹیکسٹائل ،سیاحت ،توانائی ،لاجسٹک سیکٹر ، پاکستان ریلویز میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا بینکاری شعبہ تاریخی طور پر منافع بخش ثابت ہوااور مائیکرو فنانسنگ شعبہ میں بھی زبردست صلاحیت موجود ہے ۔

انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔وفاقی وزیر نجاری میاں محمد سومرو نے مہمان شخصیت کو مختلف شعبوں میں پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے ہنر مندی کی ترقی میں سرمایہ کے سات ہی پاکستان کم لاگت کی مصنوعات تیار کرسکتا ہے اس سے نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد مل سکے گی اور ہماری برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا ۔

انوہں نے رئیلسٹیٹ ،بجلی ،فنانس ،مینوفیکچرنگ اور آئل اینڈ گیس شعبوں میں سرمایہ کاری کے اداروں کی نشاندہی کی جن کو پاکستان نجکاری کے مقاصد کے لئے پیش کر رہا ہے ۔مسٹر کیم نے پاکستان کے مالیاتی شعبہ میں سرمایہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نجکاری ڈویژن کی جانب سے عنقریب نجکاری کے لئے پیش کرنے والے شعبوں اور مواقعوں کی تجزیہ کریگی ۔اپنے ادارے کی صلاحیت بارے آگاہ کرتے ہوئے مسٹر کیم نے بتایا کہ ان کے فنڈ ایکسپو کیپٹل نئی نسل کے لئے توانائی سے بچنے والی ایکلٹروبائک کی بین الاقوامی پیداوار میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے ،ہماری کمپنی ایک بین الاقوامی ڈویلپر ہے اور عالمی صنعت کے لئے سنگل دیوار کاربن نانوٹوبس کی پروڈیوسر بھی ہے ۔