اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آے کی جانب سے ویب سائٹ بلاک کرنے کے کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:02

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آے کی جانب سے ویب سائٹ بلاک کرنے کے کیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آے کی جانب سے ویب سائٹ بلاک کرنے کے کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا ۔ جمعرات کو پی ٹی آے کی جانب سے ویب سائٹ بلاک کرنے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سائبر سرویلنس عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایاکہ ہم نے دوران سماعت وویب سائٹ بحال کردیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پی ٹی اے آئندہ بغیر کسی نوٹس کے کسی بھی ویب سائٹ کو بند نہیں کریں گے۔ وکیل عوام ورکرز پارٹی نے عدالت سے استدعا کی کہ ویب سائٹ کی بندش کے لئے طریقہ کار دیا جائے۔عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔