صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ موخرکردیا

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:09

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ موخرکردیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ دو ہفتوں کے لیے موخر کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئے درآمدی ٹیکس اکتوبر میں عائد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کے مطابق ان کا یہ فیصلہ خیرسگالی کی علامت ہے۔ قبل ازیں چینی مصنوعات پر نئے اضافی ٹیکسوں کا نفاذ یکم اکتوبر سے ہونا تھا۔ گزشتہ روز چین نے بھی چند امریکی اشیاء پر عائد کیا جانے والا اضافی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ کئی ماہ سے ان دونوں ممالک کے مابین تجارتی جنگ جاری ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :