پی ایچ اے سرگودھا نے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:39

پی ایچ اے سرگودھا نے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) پی ایچ اے سرگودھا نے شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں انڈسٹریل ایریا سے قینچی موڑ تک ہر 15 فٹ کے بعد ایک درخت لگایا جائے گا، ابتدائی طور پر 200 درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے یہ بات چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کمپنی باغ کی اندرونی دیوارو کو ایڈورٹائزنگ کے لئے مختص کیا جارہا ہے جبکہ کمپنی باغ کی سائیڈ پر جن لوگوں نے پرنالے وغیرہ بنا رکھے ہیں انہیں فوری طور پر بند کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔

سعد اللہ وڑائچ نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کے نام پر ہونے والی بد عنوانی کو روک دیا گیا ہے اور اب جس ملازم نے جتنا کام کرنا ہوگا اس کے مطابق اسے رقم ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :