مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ کی تنظیم نو کا فیصلہ

سرکاری کمپنیوں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے گورننس اور نگرانی کو بہتر بنایا جائے، عبد الحفیظ شیخ

جمعرات 12 ستمبر 2019 23:02

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں سرمایہ پاکستان لمیٹڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مشیر خزانہ نے کہاہے کہ سرکاری کمپنیوں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے گورننس اور نگرانی کو بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوجس میں سرکاری کمپنیوں کے انتظامی معاملات بہتر بنانے کیلئے قائم سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کے کردار پر غور کیا گیا اجلاس میں ماہرین شوکت ترین اور زبیر سومرو نے شرکت کی ۔

مشیر خزانہ نے کہاکہ سرکاری کمپنیوں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے گورننس اور نگرانی کو بہتر بنایا جائے ۔ اجلاس میں سرمایہ پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق سرکاری کمپنیوں کو بہتر بنانے کیلئے پروفیشنل انتظامیہ کی تعیناتی کیلئے سفارشات وزیر اعظم کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔