رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کو مقدمے کی نقول فراہم ،25ستمبر کو فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) مقامی عدالت نے قتل کی دھمکی اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔ 25 ستمبر کو فرد جرم عائد ہونے کے امکان ہے۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کے روبرو قتل کی دھمکی اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کو مقدمہ کی نقول فراہم کردیں ۔

(جاری ہے)

25 ستمبر کو ملزموں پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ ملک شہزاد اعوان کے شریک 8 ملزمان مفرور ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ ملزمان میں دوست محمد، عبدالخالق، نور محمد، سعید، شبیر، طاہر، اجمل اور قادر افغانی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے اسلحہ کی زور پر ہیڈ کونسٹبل اختر تنولی کو تھپڑ مارا اور دھمکیاں دیں۔ ملک شہزاد اعوان سئنیر ہولیس افسران کیخلاف تقریر کر رہے تھے۔ ملک شہزاد اعوان سمیت 9 ملزمان کیخلاف تھانہ اتحاد ٹان میں مقدمہ درج ہوا تھا۔