چکوال، ماڈل کریمنل کورٹ، قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کی سزا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:25

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ماڈل کریمنل کورٹ کے جج حسنین رضا نے تھانہ سٹی چکوال کے قصبہ چکوڑہ میں محمد فاروق کے قتل میں ملوث ملزم تبسم عباس کو سزاے موت کا حکم سنا دیا جبکہ مقدمہ میں شریک ملزمان خاور اور فہد کیانی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزم تبسم پر الزام عائد تھا کہ اس کی حسن رضا نامی دوست سے شادی کی تقریب میں مہندی میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش پر تبسم نے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع سٹیڈیم میں 30 بور پسٹل کے اندھا دھند فائرنگ کر کے محمد فاروق موقع کو قتل کر دیا تھاجبکہ حسن رضا اور محمد گل اختر فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے جس کا مقدمہ افتخار حسین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تھا، مستغیث مقدمہ کی طرف سے کیس کی پیروی معروف فوجداری قانون دان چوہدری جلیل الرحمن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی۔